حیدرآباد۔ 24 جنوری (اے پی پی):سانگھڑ ضلع پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور منشیات کے کاروبار کے خاتمے کے لیے بلا تعطل کاروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق سانگھڑ ضلع پولیس نےقتل، اقدام قتل، اغوا، منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے جیسے سنگین نوعیت کے 11 مقدمات میں ملوث ملزم گرفتارکرکے بغیر لائسنس TT پسٹل برآمد کرلیا جبکہ کھپرو میں منشیات کی فروخت کے خلاف کاروائی میں پولیس نے ڈلیوری کے لیے شاپروں میں پیک 30 لیٹر تیار شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔