ضلع کرم میں صدہ بازار کے قریب مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ،ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی

132
Firing

پاراچنار۔ 07 جنوری (اے پی پی):ضلع کرم میں صدہ بازار کے قریب مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں

،پولیس ذرائع کے مطابق پاراچنار سے پشاور جانے والی فیلڈرکار اور کوچ پر صدہ بازار کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ،

ڈی پی او ضلع کرم محمد عمران کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور ملزموں کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے ۔