ضلع کوئٹہ میں پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی

75

کوئٹہ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر کوئٹہ ڈویژن ،ایڈمنسٹریٹرمیٹرو پولیٹن کارپوریشن حمزہ شفقات نے ضلع کوئٹہ میں پلاسٹک کے تھیلوں/شاپر کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ اس حوالے سے نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ اعلامیہ کےمطابق کوہٹہ شہر میں پلاسٹک بیگز کی فروخت، خریداری، سٹوریج اور استعمال پر پابندی عائد کردی ہے،ضلعی انتظامیہ، پولیس، میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے ساتھ مل کر پلاسٹک کے تھیلے ضبط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔