ضلع کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا،ڈی پی او

38
ضلع کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا،ڈی پی او

مظفرگڑھ۔ 26 جنوری (اے پی پی):ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے پولیس لائن لیہ میں پریس کانفرنس کی ۔ڈی پی او نے پریس کانفرنس میں ماہ دسمبر میں لیہ پولیس کی کارکردگی بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ماہ دسمبر 2024 میں 176 مقدمات کے مدعی شہریوں کو مال مسروقہ واپس کیا گیا۔

دسمبر میں 7 گینگز کے 25 ارکان، ڈکیتی اورچوری سمیت دیگروارداتوں میں ملوث 98 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان سے 1 ٹرک،22 موٹر سائیکل، 40 مویشی، سولر پلیٹس، پیٹر انجن،موٹرز،موبائل فونز سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

،ڈی ایس پیز عمران خورشید،عبدالرزاق گورچھہ اور محبوب الحسن تنگوانی سمیت دیگر پولیس افسران بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلع کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا اورشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔