قصور. 09 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرقصور عمران علی کی زیرصدارت انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔ اجلاس میں ایڈیشل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب، سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ساحر، انٹامولوجسٹ، ڈی ایچ او، ڈپٹی ڈی ایچ او، محکمہ ایجوکیشن کے افسران ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی نے بتایا کہ پولیو مہم 26سے شروع ہوکر 28مئی تک جاری رہے گی جبکہ 28سے 30تک پولیو مہم کو فالواَپ کیاجائے گا۔ پانچ سال سے کم عمر 7لاکھ 66ہزار 393بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو مہم کی کامیابی کیلئے 126یو سی ایم اوز‘578ایریا انچارجز تعینات کئے گئے ہیں۔ 2785موبائل ٹیمز‘131فکسڈ اور 74ٹرانزٹ ٹیمیں بچوں کو پولیو قطرے پلائینگی۔بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ او پی وی کے ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی بچوں کو پلائے جائیں گے جبکہ او پی وی 0-5سال تک کے بچوں کو دیاجائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کی محکمہ ایجوکیشن کو متعلقہ پولیوورکرز کی غفلت برتنے پر شوکاز نوٹس جاری کرنے اور اُن کے خلاف تادیبی کارروائی کیے جانے کی ہدایت جاری کی۔
پولیو ایک قومی فریضہ ہے جس میں غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594906