- Advertisement -
کراچی۔ 16 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایت پرکیماڑی پولیس نے ضلع بھر میں ٹریفک پولیس، سی پی ایل سی اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ مشترکہ ناکہ لگاکرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیٹ، کالے شیشے،غیرقانونی لائٹیں اورسائرن ضبط کرکے بھاری جرمانے عائد کردیے ہیں۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدآمد کروانے کے ساتھ اسلحہ کی نمائش کے خلاف بھی کریک ڈائون جاری رہے گا۔ ٹریفک پولیس نےعوام سے گزارش کی ہے کہ ٹریفک قوانین پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں۔پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583124
- Advertisement -