ضلع گوادر کیلئے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈریل ایکسائز اور کسٹم ڈیوٹیز کی مد میں دس سال کے استثنا کے معاملے کا جائزہ لے کر بجٹ سفارشات میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے، چیئرمین سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو ہدایت

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک کو خط ارسال کیا ہے جس میں سینیٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق ضلع گوادر، بلوچستان سے متعلق معاملہ کمیٹی کو ریفر کیا گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ ضلع گوادر کیلئے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈریل ایکسائز …

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک کو خط ارسال کیا ہے جس میں سینیٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق ضلع گوادر، بلوچستان سے متعلق معاملہ کمیٹی کو ریفر کیا گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ ضلع گوادر کیلئے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈریل ایکسائز اور کسٹم ڈیوٹیز کی مد میں دس سال کے استثنا کے معاملے کا جائزہ لے اوربجٹ سفارشات میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ضلع گوادر ملک کا سب سے بڑا ساحلی ضلع اوراقتصادی مواقع سے مالا مال ہے۔ ضلع گوادر کے اقتصادی مواقع کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے۔اقتصادی سرگرمیوں سے ضلع گوادر کے عوام اور پورے ملک تک ثمرات پہنچانے کی ضرورت ہے۔ضلع گوادر تجارتی، صنعتی اور معاشی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاری لانے کیلئے موثر حکمت عملی اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔