ضلع گوجرانوالہ میں5 روزہ قومی انسداد پولیومہم کاافتتاح کردیاگیا

100
چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

گوجرانوالہ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):ضلع گوجرانوالہ میں5 روزہ قومی انسداد پولیومہم کاافتتاح کردیاگیا۔ڈپٹی کمشنرنویداحمدنےفیتہ کاٹ کراور5سال سے کم عمربچوں کو پولیو ویکسین اوروٹامن اے کے قطرے پلا کرکیا،10لاکھ 3ہزارسے زائد بچوں کوپولیوویکسین پلانے کاہدف مقررکیاگیا ہے۔ڈپٹی کمشنرنوید احمد نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے 10لاکھ 3ہزارسے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کاہدف مقررکیا گیا ہےمہم کیلئے 4059موبائل ٹیمیں، 161فکسڈ اور 73ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

قومی انسداد پولیو مہم 28اکتوبر سے یکم نومبرتک جاری رہے گی۔ پولیو ٹیمیں مراکز صحت، گھروں، ریلوے اسٹیشنوں، سکولوں، لاری اڈوں ویگن اسٹینڈز وغیرہ پر ذمہ داریاں سر انجام دیں گی۔ مائیکرو پلان، ٹیموں کی مانیٹرنگ کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں مائیکرو پلان کے مطابق عملدرآمد کرائیں گے۔خانہ بدوش بستیوں، ہائی رسک یونین کونسلوں میں خصوصی توجہ دی جائے گی مسنگ چلڈرن اسی روز کور کئے جائیں گے اور زیرو ڈوز بچوں کی ویکسی نیشن پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ پولیو کے خاتمے کو جلد یقینی بنایا جاسکے اور وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے ۔