ہری پور ۔ 09 جنوری (اے پی پی):پولیس کی جانب سیکورٹی کے فول پروف انتظامات میں ضلع ہری پور میں انسداد پولیو مہم دوسرےروز بھی جاری رہی ۔
پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے 900سے زائد افسران، جوان اور لیڈیز پولیس سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 05 روزہ پولیو مہم 12 جنوری فول پروف سکیورٹی انتظامات میں جاری رہے گی ۔ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بذات خود سیکورٹی انتظامات کی برائے راست نگرانی کررہے ہیں۔
اس کے ساتھ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم گزر گاہوں پر ناکہ بندی پوائنٹس پر سینیپ چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان پولیو ٹیموں کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو ہدایات دیں کہ ڈیوٹی کے دوران چوکس رہ کر فرائض منصبی سرانجام دیں اور ڈیوٹی کے دوران اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ہیلمٹ و جیکٹ کا استعمال ضروری کریں۔