13.8 C
Islamabad
جمعہ, فروری 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںضمنی انتخابات،خالی نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والے اور منتخب کونسلران کی...

ضمنی انتخابات،خالی نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والے اور منتخب کونسلران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی

- Advertisement -

ڈیرہ مراد جمالی ۔ 20 فروری (اے پی پی):ضمنی انتخابات کے سلسلے میں خالی نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والے اور منتخب کونسلران کی تقریب حلف برداری ریٹرننگ آفیسر خادم حسین کھوسہ کی آفس میں منعقد ہوئی جہاں پر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی وارڈ نمبر 25 سے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار اعجاز احمد دھرپالی جبکہ ضلع نصیر آباد کی یونین کونسل چار وارڈ نمبر سات سے محمد عثمان سمالانی یونین کونسل آٹھ وارڈ نمبر 3 سے غلام حیدر جکھرانی اور یونین کونسل 32 وارڈ نمبر سات سے مراد علی لہڑی جو کہ تینوں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے تھے۔جمعرات کو ریٹرننگ افیسر اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ نے تمام کامیاب اور منتخب کونسلران سے حلف لیا ۔

حلف برداری کی تقریب میں بابو غلام جان ابڑو الیکشن کمیشن نصیر آباد آفس کے بابو مغل خان سیال بابو سجاد احمد جونیجو موجود تھے ۔ریٹرننگ افیسر اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ نے حلف برداری کے بعد تمام منتخب اور کامیاب ہونے والے کونسلران کو مبارکباد پیش کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ عوام کی جانب سے جو ان پر ذمہ داری عائد کی گئی ہیں وہ عوامی مسائل کے حل کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں گے تاکہ نچلی سطح پر عوام کے تمام بنیادی مسائل حل ہوں اور لوگوں کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں بلدیاتی انتخابات میں ضمنی انتخابی عمل صاف اور شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچا آج ہم نے حلف برداری مکمل کر کے اپنی ذمہ داری نہایت خوش اسلوبی اور دیانت داری کے ساتھ سرانجام دی

- Advertisement -

تمام کونسلران نے اس بات کا عزم کیا کہ عوام نے اور اہل علاقہ معتبرین نے جو ہمیں منتخب کر کے ذمہ داری عائد کی ہے ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ عوام کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہ پہنچائیں اور تمام تر توجہ مفاد عامہ میں صرف کی جائے گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564288

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں