ضمنی انتخابات کے موقع پر ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی طرف سے فلیگ مارچ

120

ڈیرہ غازی خان۔ 21 اپریل (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان میں پی پی 290 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے موقع پر شہر کا امن برقرار رکھنے کے لیے ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔فلیگ مارچ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے، ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس کے دستوں نے حصہ لیا۔

مارچ پولیس لائنز سے شروع ہو کر جم خانہ موڑ، وقار کنٹین، کالج چوک، پل ڈاٹ، جام پور روڈ، عالئ والا، جھوک اتراء، شیرو، اڑا جعفر، نوتک مہمید سے کوٹ چھٹہ سے واپس پولیس لائن اختتام پذیر ہو گیا۔اس حوالے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد عوام کو یہ باور کرانا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لۓ تیار ہے۔