اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ 15 فروری کو وہ اس ایوان میں ضمنی مالی بجٹ پیش کرنے کے بعد ایوان بالا میں بل پیش کرنے کے لئے گئے تھے، یہی روایت چلی آ رہی ہے۔
پیر کو قومی اسمبلی میں بحث سمیٹتے ہوئے انھوں نے وضاحت کی کہ ضمنی مالی بل کے موقع پر قومی اسمبلی میں ضمنی مالی بل پیش کرنے کے بعد 15 فروری کو وہ ایوان بالا میں بل پیش کرنے گئے تھے، ہر مالی بل پیش کرنے کے دوران یہی روایت ہے کہ قومی اسمبلی میں بل پیش کرنے کے بعد سینیٹ میں پیش کیا جاتا ہے اور اس کے بعد وقفہ دے کر اس پر بحث کرائی جاتی ہے، تاہم اسی روز ایوان میں اس پر بحث شروع کر دی گئی، یہ عمل آئین، پارلیمانی طریقہ اور جمہوری روایات کے عین مطابق ہے۔