طائف۔6جولائی (اے پی پی):طائف کے وائلڈ لائف ریسرچ سینٹر میں کیراکل کے دو بچوں کی پیدائش
( این سی ڈبلیو)نے طائف کے پرنس سعود الفیصل سینٹر فار وائلڈ لائف ریسرچ میں کیراکل ( بن بلاو یا سیاہ گوش) کے دو بچوں کی کامیاب پیدائش کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق پرنس سعود الفیصل سینٹر فار وائلڈ لائف ریسرچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کامیابی مرکز کے افزائش نسل کے پروگرام میں ایک اہم سنگ میل ہے جس کا آغاز 2022 میں کیا گیا تھا۔اس پروگرام کا مقصد قومی ماحولیاتی حکمت عملی اور سعودی گرین انیشیٹو کے مطابق جنگلی حیات کا تحفظ، ماحولیاتی نظام کا توازن برقرار رکھنا ہے۔
این سی ڈبلیو کے سی ای او ڈاکٹرمحمد علی قربان نے کہا کہ ہمیں اس سنگ میل کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے جو ماحولیاتی نظام کی بحالی اور توازن کو بڑھانے کی کوششوں کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی خطرے سے دوچار انواع کے تحفظ اور افزائش نسل کے پروگرام کو وسعت دینے کےلیے جاری ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔