طارق فاطمی کی واشنگٹن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت

103
APP38-06 WASHINGTON: December 06 - Special Assistant to the Prime Minister on Foreign Affairs Syed Tariq Fatemi during an interaction with the US mainstream media. APP

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے میں امن کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاک بھارت مذاکرات کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ پیر کو واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ میں امریکی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ قریبی طور پر کام کرنے اور مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔