طارق فاطمی کے داماد سید شان الحق کو سپرد خا ک کردیا گیا

166
APP60-17 KARACHI: November 17 – Syed Tariq Fatemi, Special Assistant to Prime Minister on Foreign Affairs offering Namaz-e-Janaza of his son in law Syed Shan ul Haq, a Prominent Educationist. APP

کراچی ۔ 17 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کے داماد سید شان الحق کو گزری قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ سلطان مسجد ڈیفنس ہاوسنگ سوسائٹی کراچی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، عزیز و اقارب اور اہل محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم تعلیم کے شعبہ سے وابستہ تھے انہیں بیماری کے باعث چند روز قبل مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جمعرات کی صبح انتقال کر گئے۔