اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):طالبان سیاسی کمیشن کا وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں بدھ کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا۔ وزارتِ خارجہ آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے طالبان وفد کا خیر مقدم کیا ۔طالبان وفد وزارت خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرے گا ملاقات کے دوران 12 ستمبر سے دوحہ میں شروع ہونے والے بین الافغان مذاکرات میں پیشرفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔طالبان وفد اپنے اس دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا