طالبان کو جائز سیاسی طاقت تسلیم کرنے پر تیار ہیں، اشرف غنی

97

کابل ۔ 28 فروری (اے پی پی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو ایک جائز سیاسی طاقت تسلیم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی یہ پیشکش افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ افغان صدر کا کہنا تھا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کے ساتھ ساتھ طالبان کے قیدیوں کو بھی رہا کرنے پر تیار ہیں۔ افغان صدر ماضی میں بھی متعدد مرتبہ طالبان کو امن مذاکرات کی پیشکش کرتے آئے ہیں۔