طالبان کے ساتھ براہ راست رابطہ و تعاون ہی انسانی المیہ سے بچنے کا واحد راستہ ہے ،وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی رائٹرز سے گفتگو

68

دبئی ۔25اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے افغانستان کے منجمند شدہ اربوں ڈالر کے اثاثے جاری کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ براہ راست رابطہ و تعاون ہی انسانی المیہ سے بچنے کا واحد راستہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے استفسارکیاکہ کیا ہم افغانستان کو بدامنی میں جھونک رہے ہیں یا مستحکم کرنے کی کوشش کرنے جارہے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ رابطے سے جامع ، آئینی حکومت کے قیام اور انسانی حقوق کے تحفظ کی بھی حوصلہ ا فزائی ہو گی ۔

انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ ، چین اور دیگر بڑی طاقتیں افغانستان کے نئے حکمرانوں کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے اور نئی حکومت کے بعض اراکین سمیت طالبان ارکان پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے خاتمے کے لئے فریم ورک وضع کریں ۔ انہوں نے کہاکہ براہ راست معاشی تعاون کے ساتھ یہ عدم استحکام سے بچنے کا واحد راستہ ہے ۔