اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاكستانى قوم، فوج اور سلامتى كے ادارے باہمی اتحاد سے دہشت گردى كا خاتمه كريں گے۔