طاہر فاروق کا ایل ڈی اے ایونیو ون کا دورہ، سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پرموجود شہریوں سے سروسز بارے فیڈ بیک بھی لیا

105

لاہور۔30جنوری (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر ایل ڈی اے ایونیو ون کا دورہ کیااور سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر آئے شہریوں سے سروسز بارے فیڈ بیک بھی لیا۔انہوں نے پراپرٹی ٹرانسفر اور این او سی حصول کے لیے آئے شہریوں سے ان کے مسائل پوچھے اوران کے حل کے میں بارے موقع پر ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر تعینات عملہ کی کارکردگی بارے بھی دریافت کیا۔ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون عمر صہیب نے فیسلٹیشن سنٹر کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے ایونیو ون کے مختلف بلاکس کا بھی دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹان اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون نے تجاوزات کے خلاف آپریشن بارے بریفنگ دی۔