طبی امداد سی 130طیارے کے ذریعے متاثرہ علاقوں کی جانب بھیج دی گئی ہے ، وفاقی وزیر برائے قومی صحت

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وزارت صحت متاثرینِ سیلاب کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، طبی امداد سی 130طیارے کے ذریعے متاثرہ علاقوں کی جانب بھیج دی گئی ہے،بروقت اور مؤثر طبی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کی جانب سے گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے …

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وزارت صحت متاثرینِ سیلاب کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، طبی امداد سی 130طیارے کے ذریعے متاثرہ علاقوں کی جانب بھیج دی گئی ہے،بروقت اور مؤثر طبی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کی جانب سے گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی کےلئے ضروری ادویات اور طبی سامان کا سٹاک روانہ کر دیاگیا ہے، سامان سی ون 30 طیارے کے ذریعے متاثرہ علاقوں کی جانب بھیجا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ناگہانی صورتحال پر قابو پانے کے لیے وزارت صحت این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔وزارت صحت مشکل کی اس گھڑی میں خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔