طلال چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

108

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا جلد خاتمہ ہو جائے گا کیونکہ وہ اپنے اثاثوں کا منی ٹریل دینے میں ناکام رہے ہیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی بنی گالہ کی رہائش گاہ اور اپنے زیر ملکیت فلیٹس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں،ہم نے ان سے منی ٹریل مانگی لیکن انہوں نے مِنی ٹریل دی۔انہوں نے کہا عمران خان کی سیاست کی آخری آرام گاہ بنی گالہ تھی،انہوں نے کہا کہ مخالف سیاسی جماعتیں چور دروازوں سے اقتدار کے حصول کی امید کے ساتھ ہر روز سپریم کورٹ آتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ان سیاسی یتیموں کو پاکستان کی عوام مسترد کر چکی ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جب کرکٹ کو خیر باد کہا تو انہوں نے کیری پیکر جن کا شمار اسوقت کے دنیا کے امیر ترین لوگوں میں ہوتا تھا کا سہارا لیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کیری پیکر کے لئے کرکٹ کھیلنے کے لئے ان سے 25000پاونڈز لئے،انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ سپریم کورٹ میں دونوں مقدمات کا فیصلہ سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سیاسی فضا تبدیل ہو رہی ہے اور لوگ دیکھیں گے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف سرخرو ہو ں گے اور عمران خان کی سیاست کا خاتمہ ہو گا