22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںطلبا وطالبات کو دو سال میں چار بارمارکس امپروو کا امتحان دینے...

طلبا وطالبات کو دو سال میں چار بارمارکس امپروو کا امتحان دینے کی اجازت دیدی گئی

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 09 اگست (اے پی پی):پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینزنے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے طلبا وطالبات کو دو سال میں چار بار مارکس امپروو کا امتحان دینے کی اجازت دیدی ہے۔اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی نے بتایا کہ طلبا وطالبات کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر مارکس امپروو کرنیوالے طلبا وطالبات کو دو سال کے اندر نہ صرف چار چانس دیدیئے گئے ہیں بلکہ وہ پارٹ فرسٹ، سیکنڈیا صرف پریکٹیکل میں سے اگر کسی ایک مضمون کا بھی پیپر دینا چاہیں تو انہیں یہ سہولت حاصل ہو گی۔

انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ قبل ازیں مارکس امپروو کرنیوالے طلبا وطالبات کے پاس مارکس امپروو کرنے کیلئے چار آپشنز موجود تھے،مثلاًایسے طلباو طالبات پارٹ فرسٹ مکمل،پارٹ سیکنڈ مکمل،کمپوزٹ(دونوں پارٹ مکمل) یا پھر سلیکٹڈ مضامین کے پیپرز دے سکتے تھے اگر انہوں نے مضمون سلیکٹ کرنا ہوتے تھے تو انہیں دونوں پارٹس کے مکمل مضمون کا پیپر دینا پڑتا تھا مگر بعض طلبا وطالبات کو پارٹ فرسٹ کے مضمون کی تیاری میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا جو ان کیلئے انتہائی مشکل مرحلہ ہوتا تھا

- Advertisement -

جس کے نتیجہ میں بہت سے طلبا وطالبات کی پارٹ سیکنڈ کی تیاری تو بہت اچھی جبکہ پارٹ فرسٹ کی تیاری صحیح طور پر نہیں ہو پاتی تھی نتیجتاًوہ مارکس امپروو کرنے سے محروم رہ جاتے یہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب نے طلبا وطالبات کے بہترین مستقبل کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے کہ طلبا وطالبات کو نہ صرف مارکس امپروو کرنے کیلئے چار چانس دیدیئے جائیں بلکہ انہیں پارٹ فرسٹ، پارٹ سیکنڈ یا پریکٹیکل میں سے اگر کسی ایک پیپر کا بھی امتحان دینے کی ضرورت درپیش ہو تو وہ اپنی مرضی کا آپشن اختیار کرکے پیپر دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے چیئرپرسن پی بی سی سی کے فیصلہ کی روشنی میں امتحان میٹرک (سیکنڈ) سالانہ 2023کے داخلہ فارم نئی پالیسی کے مطابق بورڈ کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ بھی کر دیئے ہیں جہاں سے ایسے طلبا وطالبات اپنی مرضی کی چوائس کے مطابق داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں نیزاس نئی پالیسی سے امتحان میٹرک سیکنڈ سالانہ 2023کے علاوہ امتحان انٹرمیڈیٹ سیکنڈ سالانہ 2023کے طلبا و طالبات بھی مستفید ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امتحان میٹرک (سیکنڈ) سالانہ 2023کا آغاز انشا اللہ15ستمبر 2023سے ہو گا جس کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 12 اگست،دوگنا فیس کے ساتھ 13 اگست سے16 اگست اور تین گنا فیس کے ساتھ17 اگست سے19 اگست 2023 تک ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی نے کہا کہ اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk ملاحظہ کرنے کے علاوہ کنٹرولر امتحانات ایجوکیشن بورڈ فیصل آبادکے دفتری فون نمبر 041-2517710-11 پر بھی رابط کر سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=378978

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں