22.2 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںطلبا و طالبات معاشرے کے مثبت پہلوئوں کو اجا گر کریں ،...

طلبا و طالبات معاشرے کے مثبت پہلوئوں کو اجا گر کریں ، گورنر پنجاب

- Advertisement -

لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے جمعرات کے روز یونیورسٹی آف گجرات کے حافظ حیات کیمپس میں آٹھویں کانو وکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات کا شمار ملک کی مایہ ناز یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات اپنی زندگیوں کو با مقصد بنائیں۔انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ تحقیق کو اپنا شیوہ بنائیں اورسنی سنائی باتوں پر دھیان نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات مستقبل کے لیڈرز ہیں،طلبا و طالبات کو اعلی اخلاقی قدروں کو اپنانا چاہیئے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دینی چاہیئے ۔گورنر پنجاب نے طلبا و طالبات سے کہا کہ وہ اپنی منزل کا درست تعین کریں اور دوسروں کے لیے مشعلِ راہ بنیں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ جو فرد بھی اچھا کام کر رہاہو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات معاشرے کے مثبت پہلوئوں کو اجا گر کریں اور منفی پہلوئوں کو درست کرنے میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ طلبا و طالبات کا ہردن گزرے ہوئے دن سے بہتر ہونا چاہیے۔ گورنر پنجاب نے طلبا اور والدین کو ڈگریوں کے حصول پر مبارکباد بھی دی اور مستقبل میں ترقی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پرگورنر پنجاب نے طلبا و طالبات میں اسناد اور میڈلز تقسیم کئے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر گجرات خضر حیات بھٹی، ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر شاہد انور اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں