جہلم۔ 05 نومبر (اے پی پی):ڈی سی جہلم محمد میثم عباس نے اسلامیہ ہائی سکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف کلاسز میں جا کر نصابی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اس موقع پر سکول میں صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پرنسپل کو فوری طور پر بہترین صفائی اور ماحول کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ ڈی سی جہلم نے طلبا سے ملاقات کی اور ان سے مختلف مضامین بارے سوالات کئے اور اساتذہ سے بھی گفتگو کی ۔ ڈی سی جہلم نے کہا کہ طلبا ہمارا مستقبل ہیں ان کی بہترین تربیت ہمارے مستقبل کے لیے ضروری ہے۔