طلبہ و طالبات کو سموگ سےمحفوظ رکھنے کےلئے حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ

97
Smog

سیالکوٹ ۔ 03 نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی معروف احمد نے ایجوکیشن مینجمنٹ افسران، سربراہان ادارہ جات کو ہدایت کی ہے

کہ طلبہ و طالبات کو سموگ سےمحفوظ رکھنے کےلئے حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکولز مالو مہے اور منڈیکے گورائیہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا، اساتذہ کرام سے تدریسی عمل کے حوالے سے گفتگو کی اور سٹوڈنٹس سے نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے دریافت کیا۔ سی ای او ایجوکیشن نے ہدایت کی کہ اساتذہ کرام سرکاری سکولوں کا معیار بہتر بنانے، طلبہ و طالبات کو بہترین تعلیم و تربیت کےلئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔