طلبہ پیشہ ورانہ زندگی میں ملک اور ادارے کا نام روشن کریں، وزیر کھیل و امور نوجواناں پنجاب

72

لاہور۔11فروری (اے پی پی):وزیر کھیل و امور نوجواناں پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی سے فارغ ہونے کے بعد طلبہ اپنے ملک اور ادارے کا نام روشن کریں اور پیشہ وارانہ زندگی میں داخل ہو کر معاشرے اور انسانیت کی خدمت کو شعار بنائیں۔ انہوں نے نے یونیورسٹی آف لاہور کے 16 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں سے جب کوئی ڈاکٹر یا انجینئر بن کر ملک کی خدمت کرے گا تو آپ کے ادارے اور اساتذہ کو فخر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ خوش قسمت ہیں جنہیں اعلی تعلیم کا موقع فراہم کیا گیا۔

وزیر کھیل پنجاب نے کہا کہ اس تعلیمی درسگاہ میں غیرملکی طلبہ کی کثیر تعداد کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پہلی دفعہ 6 ہزار یونیورسٹیوں کے فریش گریجویٹس کو ادائیگی کے ساتھ انٹرن شپ دی ۔ اب اگلے مرحلے میں یونیورسٹی آف لاہور کےنئےسٹوڈنٹس کو بھی پیڈ انٹرن شپ دیں گے۔وزیر کھیل نے ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبہ میں میڈلز تقسیم کئے۔طلبہ نے وزیر کھیل کے ساتھ سیلفیاں اور فوٹو بھی بنوائے۔تقریب کے آخر میں چیئرمین یونیورسٹی آف لاہور پروفیسر اویس رف نے وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔