ساہیوال۔ 08 جنوری (اے پی پی):گزشتہ روز رسالپور کے قریب طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے سکوارڈن لیڈر میاں احمد فیض کی نماز جنازہ ساہیوال میں ادا کر دی گی۔ میاں احمد فیض (سکوارڈن لیڈر) دوران ڈیوٹی طیارے کے حادثے کہ نتیجے میں شہید ہوگئے تھے۔میاں احمد فیض گزشتہ روز رسالپور میں طیارہ حادثہ میں شہید ہوئے تھے۔
شہید کی نماز جنازہ نواحی گاؤں 1/10 ایل ھڑپہ میں ادا کی گئی۔ شہید کی 2015 میں شادی ہوئی تھی ۔شہید نے پسماندگان میں بیو ہ کے علاوہ ایک بیٹا محمد ابراہیم 9 سال، ایک بیٹی ایمان احمد 5 سال چھوڑے ہیں۔نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔