انقرہ ۔ 8 جنوری (اے پی پی) ترک پارلیمان اگلے ہفتے نئے دستور پر بحث کرے گی، جس میں منصب صدارت کو مزید اختیارات سونپے جا رہے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق نئے دستور کے تحت ملک میں صدارتی نظام حکومت نافذ کیا جائے گا۔ ناقدین کا خیال ہے کہ صدر رجب طیب اردوآن گزشتہ برس جولائی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کو بنیاد بنا کر اپنے اختیارات میں غیرمعمولی اضافہ کرتے جا رہے ہیں۔