عائشہ صدیقہ جیسی نوجوان پاکستانی لڑکیاں ملک کے روشن مستقبل کے لئے امید کی کرن ہیں،وزیراعظم شہبازشریف کاٹویٹ

143

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہبازشریف نےمعاشرے میں خواتین کے شاندار کردار انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ انسانی حقوق اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے سرگرم کارکن عائشہ صدیقہ جیسی نوجوان پاکستانی لڑکیاں ملک کے روشن مستقبل کے لئے امید کی کرن ہیں۔

بدھ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ عائشہ صدیقہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے دنیاکو ایک بہتر جگہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپنی جدوجہد کے ذریعے معاشرے میں متحرک اور فعال کردار اداکرنے والی خواتین امید کی کرن اور روشن مستقبل کی نوید ہیں۔ واضح رہے کہ 24 سالہ عائشہ صدیقہ کی خدمات کے اعتراف میں ٹائم میگزین نے انہیں "رواں سال کی خاتون ” قرار دیا ہے۔