عائشہ گلا لئی نے جو کچھ کہا اس کی کسی مناسب فورم پر ضرور تحقیقات ہونی چاہیں ، مریم اورنگزیب

118
اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی ابدی فلاح کیلئے حضورؐکو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی)مسلم لیگ ن کی راہنما وسابق وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عائشہ گلا لئی نے جو کچھ کہا اس کی کسی مناسب فورم پر ضرور تحقیقات ہونی چاہیں،ہمیں ایک دوسرے کی ماں، بہن، بیٹی پر کیچڑ اچھالنے کے تعفن زدہ کلچر کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنا ہو گا۔ذرائع ابلاغ اورسوشل میڈیا سارے اخلاقی ضابطوں کو نظر انداز کر کے عورت کے مقدس مقام کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ،جس طرح عائشہ گلالئی کے معاملے کو اچھالا جا رہا ہے اور ایک دوسرے کی ماﺅں،بہنوں اور بیٹیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے‘آج کسی تمیز کے بغیر ان ماﺅں، بہنوں اور بیٹیوں کے آنچل چھینے جا رہے ہیں اور ان کی بے عزتی کی جا رہی ہے‘ ذرائع ابلاغ اورسوشل میڈیا سارے اخلاقی ضابطوں کو نظر انداز کر کے عورت کے مقدس مقام کی دھجیاں اڑا رہے ہیں اورپیمرا بھی چپ چاپ یہ تماشا دیکھ رہا ہے۔جمعرات کو جاری بیان میں سابق وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عائشہ گلا لئی کے بیان کے بعد سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہم سب کے لیے انتہائی افسوس اور دکھ کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر ان رویوں کی وجہ سے سیاست کو گالی بنا دیا ہے، کوئی معاشرہ ایسی اجتماعی پستی کا تصور بھی نہیں کر سکتا جہاں ایک دوسرے کی ماوں ، بہنوں اور بیٹیوں پہ سیاست ہو۔مریم اورنگ زیب نے کہا کہ ایک اسلامی مملکت پاکستان کی قدریں اور روایات ہیں۔