عارضہ قلب سے محفوظ رہنے کے لئے مرغن غذاﺅں، فاسٹ فوڈ،کولا مشروبات اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں ڈاکٹر اظہر محمود

96

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹیو میجر جنرل(ر) ڈاکٹر اظہر محمود نے کہا ہے کہ عارضہ قلب سے محفوظ رہنے کے لئے مرغن غذاﺅں، فاسٹ فوڈ،کولا مشروبات اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کے ساتھ ساتھ ورزش کو معمول بنایا جائے۔امراض قلب کے عالمی دن کے حوالے سے پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عارضہ قلب دنیا بھر میں سب سے زیادہ موت کا سبب بننے والے بیماری ہے اور اس دن کو منانے کیا مقصد بھی یہی ہے کہ لوگوں میں شعور اجاگر کیا جائے کہ وہ امراض قلب سے کس طرح بچ سکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ لمحہ فکریہ ہے کہ یہ بیماری بڑوں یا بزرگوں کی نہیں رہی بلکہ اب نوجوان بھی بڑی تیزی سے اس کا شکار ہو رہے ہیں اور ہماری ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر پانچ سے چھ مریض عارضہ قلب کی وجہ سے داخل کیے جا رہے ہیںجن کی عمریں 20سے 30برس کے درمیان ہوتی ہیں