عارف والا،خاوند نے خلع کا کیس عدالت میں دائر کرنے کی رنجش پر فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا

73
Firing

عارف والا ۔ 30 مئی (اے پی پی):خاوند نے خلع کا کیس عدالت میں دائر کرنے کی رنجش پر فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا۔ نواحی گاؤں 27/ای بی کی رہائشی نجمہ بی بی کے عدالت میں خلع کا کیس دائرکرنے کی رنجش پر خاوند نذیراحمد نے فائرنگ موت کی نیند سلا دیا قاتل خاوند جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

تھانہ صدر پولیس نے مقتولہ کی نعش کوتحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا منتقل کردیا گیا، پولیس نے مقتولہ کے ماموں شبیرحسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، بتایا گیا ہے کہ نذیر احمد اپنی بیوی نجمہ بی بی کو اکثر اوقات تشدد کا نشانہ بناتا رہتاتھا۔