عارف والا ،بد بخت بیٹوں نے دوسری شادی کی دھمکی لگانے پر 60 سالہ باپ کو قتل کر دیا

131
شیخوپورہ ،گاڑی کے خفیہ خانوں سے 20 کلو 500 گرام چرس برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

عارف والا 05 جون (اے پی پی):عارف والا میں بد بخت بیٹوں نے دوسری شادی کی دھمکی لگانے پر 60 سالہ باپ کو قتل کر دیا ۔ دوسری شادی کی دھمکی لگانے والے60 سالہ خورشید احمد کو ناخلف دوبیٹوں نے بے دردی سے تیزدھار آلے سے قتل کردیا ۔

ایس ایچ اوجہانزیب وٹو نے پولیس اہلکاران کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں بیٹوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔