عارف والا 01 نومبر (اے پی پی):عارف والا میں جائیداد کے تنازع پر پوتے نے 75 سالہ دادا کو قتل کر دیا ۔ نواحی گائوں 69/ای بی میں 75 سالہ محمد اصغر علی کو جائیداد کے تنازع پر جواں سالہ پوتے نے ٹریکٹر تلے کچل دیا جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا ۔قاتل پوتا جائے وقوع سے فرار ہوگیا ،پولیس نے مقتول کی نعش کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارفوالا منتقل کر دی، پولیس مصروف تفتیش ہے.