عارف والا ،سی سی ڈی اور ڈاکوؤں میں مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ،دو فرار

89

عارف والا 03 مئی (اے پی پی):عارف والا میں سی سی ڈی اور ڈاکوؤں میں مبینہ مقابلہ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک دو فرار ہوگئے۔اڈاجھانب کے نزدیک سی سی ڈی پولیس نے ناکہ لگاکر مشکوک تین موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں مبینہ طورپر ایک ڈاکواپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ دوفرارہوگئے ۔

ہلاک ڈاکوسے ناجائز رائفل بور اور موٹر سائیکل برآمدکی گئی۔ پولیس نے فرارڈاکوؤں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔انسپکٹر سی سی ڈی میاں زمان رشید نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوکی شناخت ناصرعرف ناصری ولد رفیق سکنہ32/SP ضلع پاکپتن سے ہوئی ہے۔ہلاک ڈاکو قتل،ڈکیتی اور راہزنی کی 29 وارداتوں اورتھانہ صدر عارفوالا کے درج ڈکیتی دوکے مقدمات میں بھی اشتہاری تھا ۔