عارف والا ،منشیات مقدمہ ،ایڈیشنل سیشن جج نے 2- ملزمان کو عمرقید اور 8، 8 لاکھ روپے ہرجانے کا حکم سنا دیا

118
ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے حرابہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تینوں مجرمان کو عمر قید اورجرمانہ کی سزائیں سنا دیں

عارف والا ۔ 31 اگست (اے پی پی):عارف والا میں منشیات کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج نے دوملزمان کو عمرقید اور 8، 8 لاکھ روپے ہرجانے کا حکم سنا دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج عارفوالا اعجازاحمد پھلروان نے تھانہ سٹی کے منشیات کے مشہور مقدمہ کافیصلہ سناتے ہوئے 2 ملزمان زاہد اور مبارک کو عمرقید اور 8، 8لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا ،ملزمان 126 کلوگرام منشیات سمگل کرکے عارفوالا لائے تھے جس کا تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہواتھا۔