عارف والا ،ٹریفک کے المناک حادثہ میں ریسکیو اہلکار جاں بحق ہوگیا

63
3 traffic accidents
3 traffic accidents

عارف والا 15 نومبر (اے پی پی):عارف والا میں ٹریفک کےحادثہ میں ریسکیو اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ نواحی گائوں 98/D کا رہائشی محمد ارشد موٹر سائیکل پر سوار ریسکیو آفس سے ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا کہ نور پور پل کے نزدیک گدھا گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں تاب نہ لاتے ہوئے راستے ہی میں دم توڑ گیا۔