- Advertisement -
عارف والا ۔ 09 فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بھنڈی کی کاشت وسط فروری سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اورسبز پری نامی قسم کاشت کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ تاکہ کاشتکارمذکورہ مشہور قسم کی کاشت سے اچھی پیداوار حاصل کرسکیں ،نیز بھنڈی تور ی کی بوائی کیلئے اچھے اگاؤں والا 10 سے 12 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے ۔
جس سے بمپر پیداوار یقینی ہوسکتی ہے۔ محکمہ زراعت نے کہا کہ بیج کے بہترین اگاؤاور بڑھوتری کیلئے درجہ حرارت 20 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہونا موزوں ہے۔ بھنڈی توری کی فصل سال میں 2مرتبہ فروری،مارچ اور جون،جولائی میں کاشت کی جاسکتی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558003
- Advertisement -