عارف والا ۔09 اکتوبر (اے پی پی):عارف والا پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے 11 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔
محلہ شمس آباد شرقی ریلوے پھاٹک کے نزدیک تھانہ سٹی پولیس نے مخبر کی اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اسلم عرف بگاقصائی کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے11 کلوگرام چرس برآمد کرلی ۔تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔