عارف والا 19 نومبر (اے پی پی):عارف والا کے تھانہ صدر کی حدود میں بھائی نے ساتھی سے ملکر ناجائز مراسم کے شبہ میں فائرنگ کرکے شادی شدہ بہن کو قتل کردیا۔نواحی گاؤں 339/EB میں بیرون ملک مقیم محمد وسیم کی اہلیہ رخسانہ بی بی کو اس کے حقیقی بھائی ابوسفیان وٹو سکنہ 56/EBنے ساتھی سے ملکر ملنے کے بہانے آکر گھر میں فائرنگ کرکے ابدی نیندسلادیا ۔قاتل بھائی جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا،
ایک ملزم گرفتار جبکہ تھانہ صدر پولیس نے مقتولہ کی نعش کوتحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا منتقل کردیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تھانہ صدر کے ایس ایچ اوعاشق عابد مہا رنے بتایا کہ ملزم ابوسفیان کوشبہ تھا کہ اسکی بہن (ر) بی بی) کسی کے ساتھ ناجائز مراسم استوار ہیں اوروہ تین بچوں کی ماں تھی ۔