عازمین حج قیمتی لمحات کو عبادات کے بجائے فوٹو گرافی میں ضائع نہ کریں، سعودی حکام

183
عازمین حج قیمتی لمحات کو عبادات کے بجائے فوٹو گرافی میں ضائع نہ کریں، سعودی حکام

ریاض۔14جون (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ ان لمحات میں دعاؤں کا خصوصی اہتمام کریں اور اس قیمتی وقت کو تصاویر بنانے اور فضول باتوں میں ضائع نہ کریں۔

اردو نیوز کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ایکس پر کہا ہے کہ عازمین حج مسجد الحرام میں زیادہ وقت عبادت میں گزاریں، اللہ سے رحم و کرم کی دعائیں کریں ، نماز و تسبیح کا اہتمام کریں کیونکہ یہ وقت سب سے اہم ہے اسے فوٹو اور ویڈیو گرافی میں مصروف ہوکر ضائع نہ کریں۔