25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومقومی خبریںعازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا عمل منگل سے شروع ہوگا،...

عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا عمل منگل سے شروع ہوگا، حج آپریشن کے پہلے روز چھ پروازیں سعودی عرب روانہ ہوں گی

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا عمل (کل )منگل سے شروع ہوگا،حج آپریشن کے پہلے روز چھ پروازیں سعودی عرب روانہ ہوں گی۔ وزارت مذہبی امور نےحج آپریشن کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق پاکستان سے پہلی حج پرواز کل منگل کو اسلام آباد سےصبح پونے 5 بجےروانہ ہوگی ۔

پاکستان سے سرکاری حج سکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ سرکاری سکیم کے تحت 89 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا۔ آخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی۔عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریش ایک ماہ جاری رہے گا۔حج پروازوں کے آغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔ پی آئی اے،سیرین ائیر،ائیر بلیو،ایئر سیال اور سعودی فضائی کمپنی حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔حج آپریشن کے پہلے روز چھ پروازیں سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گی ۔کل منگل کو لاہور سے دو،اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور ملتان سے ایک ایک پرواز روانہ ہوگی۔اسلام اباد سے 29 اپریل کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 713 صبح پونے پانچ بجے 393 عازمین کو لے کر سعودی عرب روانہ ہوگی۔

- Advertisement -

لاہور سے ایئر سیال کی پرواز پی ایف 7700 صبح ساڑھے اٹھ بجے 150 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ جائے گی۔کوئٹہ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 7201 صبح ساڑھے نو بجے 150 عازمین کے ساتھ روانہ ہوگی۔ ملتان سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 715 رات سوا آٹھ بجے 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی ۔کراچی سے سیرین ایئر لائن کی پرواز ای آر 1611 رات ساڑھے نو بجے 285 عازمین کے ہمراہ سعودی عرب جائے گی۔ لاہور سے دوسری پرواز پی کے 747 329 عازمین کے ساتھ رات سوا دس بجے روانہ ہوگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589208

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں