عازمین حج کو متاثر کرنے والی کسی بھی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے، سعودی عرب

84

ریاض ۔27مئی (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ کسی بھی غیر مجاز عازم حج کو دیگر عازمین حج کی راحت میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ العربیہ اردو کے مطابق ان خیالات کا اظہار سعودی وزیر برائے اطلاعات سلمان الدوسری نے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی خدمت کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، حج سیزن ریاست کا مکمل تعاون اور وژن 2030 کا زندہ نمونہ پیش کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حج سیزن کے دوران ضیوف الرحمان کی حفاظت ہمارا اولین اور آخری ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کی تعداد بڑھ کر 10 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔