31 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، سعودی ولی عہد...

عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، سعودی ولی عہد کی ہدایت

- Advertisement -

ریاض ۔7مئی (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کا مملکت میں خیرمقدم کیا ہے۔ خبررساں ایجنسی ایس پی اےکے مطابق ولی عہد کی زیر صدارت کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس جدہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں شہزادہ محمد بن سلمان نے متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور ایام حج کے دوران مشاعرمقدسہ میں اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ رکھی جائے۔

عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔وزیراطلاعات سلمان الدوسری کا کہنا تھا ’ اجلاس میں شرکا کو مملکت میں معاشی ترقی ، سرمایہ کاری میں ہونے والے اضافے اور ترقیاتی امور میں نجی شعبے کی شرکت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔کابینہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ گزشتہ برس 2024 میں تیل ماسوائے برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا جس سے آمدنی کے مختلف ذرائع سامنے آئے جس سے سرمایہ کاری کے لیے بھی راہیں ہموار ہوئیں جو مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593707

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں