- Advertisement -
مکہ مکرمہ۔10جون (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور میں حج تجربہ پروگرام کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک مقامی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے تعاون سے حج تجربہ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کو موبائل سم کارڈ تحفے کے طور پر پیش کیے ہیں۔ یہ سم کارڈ انٹرنیٹ اور کالنگ کی خدمات پیش کرتے ہیں ، جس سے زائرین اپنے سفر کے دوران اپنے اہل خانہ سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ وزارت نے حجاج کرام کی مکہ آمد پر ان میں کارڈ تقسیم کئے جس سے انہیں حج کے روحانی لمحات اور سعودی عرب میں اپنے آرام دہ قیام کے بارے میں بتانے کا موقع ملا اور اس پر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔\932
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=474570
- Advertisement -