عاشورہ کے دوران ریزرو فورس،پاک فوج، رینجرز جوان بھی ضلع میں کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موجود ہوں گے۔بریگیڈئر (ر) بابر علاؤ الدین

3

گوجرانوالہ۔ 29 جون (اے پی پی):عاشورہ محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے، مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی و انتظامی معاملات، تیاریوں کے حوالے سے چئیرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف ایولیو ایشن، فیڈ بیک اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈئر (ر) بابر علاؤ الدین کی ڈپٹی کمشنر دفتر میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ ایس ایس پی آپریشنز رضوان طارق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان بھی ہمراہ ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے کئے گئے انتظامات، محکمانہ اقدامات اور تیاریوں سے میڈیا نمائندگان کو آگاہ کیا۔ تمام جلوسوں اور مجالس پر ضلعی انتظامیہ کے افسران و عملہ اور پولیس نفری تعینات ہوگی۔ 3 ہزار سے زائد پولیس جوان، 15 سو سے زائد رضاکار بھی فرائض سرانجام دیں گے۔ ریزرو فورس، پاک فوج، رینجرز جوان بھی ضلع میں کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موجود ہوں گے۔ اس کے علاوہ حساس قرار دیئے گئے مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر ایلیٹ فورس، قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی متحرک ہوں گے۔ ہیلتھ، ریسکیو کور، فوڈ سیفٹی ٹیمیں بھی تمام جلوسوں کے روٹس پر موجود رہیں گے اور کھانے پینے کی اشیاء کو چیک کریں گی۔ قیام امن کیلئے ضلعی امن کمیٹی، میڈیا کا کردار اہم اور کلیدی ہے، بغیر تصدیق فیک نیوز کی نشریات روکنے میں ادا کریں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، متعلقہ اداروں مشکوک افراد، سرگرمیوں سے آگاہ کریں۔

یہ شہر، ضلع اور ملک ہمارا ہے اس کے امن کو ہم نے مل کر مستحکم بنانا ہے۔ ضلع کنٹرول روم سے سکیورٹی سیف سٹی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے جدید آئی پی کیمروں سے تمام 473 جلوسوں اور 1680 مجالس کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ سیف سٹی کے علاوہ تمام تحصیلوں میں بھی کنٹرول روم قائم ہوں گے اور 24 گھٹنے 3 شفٹوں میں سنیئر افسران کی زیر نگرانی عملہ تمام محکموں کا عملہ موجود رہے گا۔