24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںعاطف اکرام شیخ کی بیلا روس کے بزنس وفود سے ملاقاتیں ،...

عاطف اکرام شیخ کی بیلا روس کے بزنس وفود سے ملاقاتیں ، پاکستان اور بیلا روس کے مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):پاکستان اور بیلا روس کی مختلف کمپنیوں کے درمیان تعاون کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ منگل کو منعقدہ تقریب میں دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بیلا روس کے بزنس وفود سے ملاقاتیں بھی کیں جن میں پاکستان اور بیلا روس میں زراعت، فوڈ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

بزنس کمیونٹی کے نمائندہ وفود سے ملاقاتوں میں بزنس ٹو بزنس رابطوں، نجی شعبہ کے ذریعے سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالہ سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے دونوں ممالک میں بزنس ٹو بزنس تعلقات کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، بیلا روسی ٹریکٹرز پائیداری کی علامت ہیں، ان کی پاکستان میں مینو فیکچرنگ کیلئے اقدامات کئے جانے چائیں، بیلا روس سے پاکستان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری بھی ہونی چاہئے۔

- Advertisement -

صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان اور بیلا روس کو مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارت میں تنوع لانے کی ضرورت ہے، پاکستان سے بیلا روس کو گوشت، ڈیری اور کاغذی مصنوعات کی برآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں، دونوں ممالک کا موجودہ باہمی تجارتی حجم صلاحیت سے کم ہے جو اقتصادی تعلقات کی عکاسی نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ بیلا روس کے ساتھ تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے اور مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں