عالمی اتھلیٹکس فیڈریشن کی کانگریس کا دو روزہ اجلاس جمعرات ہوگا

66

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) عالمی اتھلیٹکس فیڈریشن کی کانگریس کا دو روزہ اجلاس جمعرات کو دوحہ قطر میں ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی عالمی اتھلیٹکس، فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ظفر پاکستان کی نمائندگی کریں گے، اجلاس میں دنیا بھر سے 214 ممالک کی تنظیموں کے صدور اور سیکرٹریز اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس میں آئندہ چار سال کیلئے نئے عہدیدار کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔ اجلاس میں مختلف کمیٹیوں، کمیشنز اور کنٹونمنٹ کے سربراہان اپنی اپنی دو، دو سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کریں گے جبکہ ڈویلپمنٹ کمیٹی ایشیاء کا اجلاس بھی ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کریں گے۔ اسی دوران عالمی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 27 ستمبر سے 7 اکتوبر تک دوحہ قطر میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر سے اتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں جبکہ ارشد ندیم عالمی چیمپئن شپ میں جبولین تھرو کے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ارشد ندیم چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے گذشتہ روز قطر روانہ ہوگئے ہیں۔