29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعالمی ادارہ برائے جوہری توانائی کی جنرل کانفرنس کا 66 واں سالانہ...

عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی کی جنرل کانفرنس کا 66 واں سالانہ اجلاس ویانا میں شروع

- Advertisement -

ویانا ۔26ستمبر (اے پی پی):عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی (آئی اے ای اے) کی جنرل کانفرنس کا 66 واں سالانہ اجلاس پیر کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں شروع ہو گیاہے ۔ روسی خبر رساں ادارے نے آئی اے ای اے کے بیان کےحوالے سے بتایا کہ اس کانفرنس میں 175 رکن ممالک کے نمائندے "2021 کی سالانہ رپورٹ اور 2023 کے بجٹ سے لے کر جوہری سائنس، ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز کے ساتھ ساتھ ایجنسی کی جوہری حفاظت سے متعلق سرگرمیوں کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مندوبین خاص طور پر یوکرین میں جوہری تحفظ، سلامتی اور تحفظات،مشرق وسطیٰ اورشمالی کوریا میں تحفظات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔روس کی روساٹوم سٹیٹ نیوکلیئر انرجی کارپوریشن کا ایک وفد اس سیشن میں شرکت کرے گا، جووہاں پر اور آن لائن تقریبات کی میزبانی کرے گا۔ روساٹوم نیوکلیئر ریسرچ اور آسوٹوپ پروڈکشن سینٹرز کی تخلیق میں بین الاقوامی تعاون، خرچ شدہ جوہری ایندھن کا محفوظ انتظام، جوہری صنعت میں تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کے امور کو زیر بحث لائے گا۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ کارپوریشن روسی نیوکلیئر پاور پلانٹس کے ورچوئل ٹورز بھی پیش کرے گی۔جنرل کانفرنس جس میں آئی اے ای اے کے تمام رکن ممالک شامل ہیں، ایجنسی کی مرکزی گورننگ باڈی ہے۔ دیگر گورننگ باڈیز میں 35 رکنی بورڈ آف گورنرز شامل ہیں، جو ایجنسی کی عملی سرگرمیوں سے متعلق ہے، اور سیکرٹریٹ جو روزانہ کی سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=329361

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں